
اسامہ بن لادن سعودی عرب کا باشندہ جن کے 50 بھائی اور بہنیں ہیں جن کے خاندان میں مختلف سلیقوں کے افراد موجود ہیں۔

یہ اسامہ کے بیٹے حمزہ کا فوٹو ہے جس کی عمر دس سال تھی لیکن اب اس کی عمر 19 سال کے قریب ہے۔

اسامہ بن لادن کی سب سے جوان بیوی یمنی بیوی جو اس وقت پاکستانی پولیس کی حراست میں ہے اور اس کو امریکہ کی تحویل میں دینے پر غور کیا جارہا ہے۔

عمر اسامہ کی عمر 25 برس ہے اور اس نے ایک ادھیڑ عمر کی عیسائی عورت کے ساتھ شادی کی ہے جسے اخباروں میں خوب اچھالا گیا۔

عمربن لادن اسامہ بن لادن کا چوتھا اورمشہور فرزند ہے جس نے اپنا راستہ باپ سے الگ کرلیا یہ اس وقت کا فوٹو ہے جب وہ سعودی عرب میں تھا۔

بن لادن کی بھتیجی وفا ڈوفور (wafah dufour) جو 11ستمبر 2001 سے پہلے وفا بن لادن کے نام سے مشہور تھی۔

وفا ڈوفور کی عمر 35 سال ہے جو نیویارک اور لندن میں ڈانس اور میوزک کے چکروں میں رہتی ہے اور اسامہ بن لادن کی سگی بھتیجی ہے۔